0
Monday 26 Sep 2022 01:33

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس نے گاڑی سے 78 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس نے گاڑی سے 78 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے گاڑی سے 78 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق نارکوٹکس ایریڈکشن ٹیم نے کوئٹہ سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درابن چیک پوسٹ پر ایک کار نمبر AFR-716 (سندھ) جو کہ کوئٹہ سے براستہ ڈیرہ اسمعیل خان پنجاب جا رہی تھی، کو روکا گیا تو گاڑی کے ڈرائیور نے اپنا نام محمد ارشد ولد غلام قاسم قوم بلوچ سکنہ کورائی بتایا۔ گاڑی کو مشکوک پاکر مکمل طور پر چیک کیا گیا تو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے چرس کے 64 پیکٹ برآمد ہوئے، جس کا وزن مجموعی طور پر 78 کلوگرام تھا، جس کو پولیس قبضہ میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 1016148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش