0
Monday 26 Sep 2022 02:51

سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک کا دو ارب ڈالر قرض کا عندیہ

سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک کا دو ارب ڈالر قرض کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ بینک نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے 2 ارب ڈالر قرض کی فراہمی کا عندیہ دیدیا، یہ عندیہ ورلڈ بینک کے صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریسر کی سربراہی میں وفد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر دیا گیا۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریسر کی سربراہی میں وفد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر پاکستان کو سیلاب زدگان کی بحال کے لیے 2 ارب ڈالر قرض کی فراہمی کا عندیہ دیا گیا۔ ورلڈ بینک کے پاکستان میں واقع دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر ورلڈ بینک پاکستان کے عوام کو سپورٹ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ فوری ردعمل کے طور پر ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں کی رقم صحت، خوراک، پناہ گاہوں، بحالی اور نقد رقوم کی ہنگامی ضروریات کے لیے فراہم کی جائے گی۔

ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیاء مارٹن ریسر کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ہم 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر غور کررہے ہیں۔ پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران مارٹن ریسر نے وفاقی وزرا، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، تھنک ٹینکس کے نمائندوں اور نجی شعبے سے ملاقات کی۔ دریں اثنا عالمی بینک کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیلاب زدگان کی بحالی پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب سے 1.7 ملین مکانات منہدم ہوچکے ہیں جن کی تعمیر پر کم از کم 500 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ مارٹن ریسر نے کہا کہ ان کے ماہرین اور سندھ حکومت کے متعلقہ افسران مل بیٹھ کر اس کی لاگت، وقت اور تعمیراتی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک منصوبہ تیار کریں گے تاکہ منصوبے کو منظوری کے لیے بینک حکام کو بھیجا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1016154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش