0
Monday 26 Sep 2022 03:10

لندن میں اوورسیز پاکستانیوں نے مریم اورنگزیب کو گھیر لیا

لندن میں اوورسیز پاکستانیوں نے مریم اورنگزیب کو گھیر لیا
اسلام ٹائمز۔ لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو اوورسیز پاکستانیوں نے گھیر لیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ مریم اورنگزیب کا گھیراؤ ایک کافی شاپ میں کیا گیا۔ وزیر اطلاعات کو دیکھتے ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب آیا ہوا ہے اور آپ یہاں دورے کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم اورنگزیب احتجاج کے باوجود ہاتھ میں کین لیے اپنے موبائل فون میں مگن ہیں۔ انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو نظر انداز کر دیا۔ اس سے قبل سرگودھا کے ایک ریسٹورنٹ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے خلاف عوام نے چور، چور کے نعرے لگائے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1016156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش