0
Monday 26 Sep 2022 17:18

ایک ہوجائیں اور بھارت کو مضبوط بنائیں، موہن بھاگوت

ایک ہوجائیں اور بھارت کو مضبوط بنائیں، موہن بھاگوت
اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ بھارت کی وحدانیت اس کی طاقت ہے، ہندوستان جس تنوع پر فخر کرتا ہے اس پر فخر کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے اسے مختلف انداز سے دیکھا، دنیا سمجھتی ہے کہ ہم مختلف ہیں لیکن ہم ہمیشہ سے ایک رہے ہیں، جب ہم اسے بھول گئے تو ہم نے اپنی آزادی کھو دی، اس لئے ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیئے کہ ہم ایک ہو جائیں اور اپنے ملک کو مضبوط بنائیں۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے باتوں کا اظہار شیلانگ میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس اتحاد کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر ہیڈگوار کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنی زندگی قوم کی خدمت کے لئے وقف کی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے سنگھ کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگوار سے متعلق مختلف واقعات سنائے۔

موہن بھاگوت نے کہا کہ ہم قدیم زمانے سے ایک قدیم قوم ہیں، لیکن اپنے تہذیبی نصب العین اور اقدار کو بھول جانے کی وجہ سے ہم نے اپنی آزادی کھو دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ابدی تہذیب کی اقدار کو ہمارے ملک سے باہر کے لوگوں نے ہندوتوا کا نام دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندو ہیں لیکن ہندو کی کوئی خاص تعریف نہیں حالانکہ یہ ہماری پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ اور ہندو دونوں اصطلاحات مترادف ہیں، یہ حقیقت میں ایک جیو کلچرل شناخت ہے۔ اس دوران سرسنگھ چالک نے کہا کہ آر ایس ایس اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر ملک کے لئے قربانی دینا سکھاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش