0
Monday 26 Sep 2022 10:46

ہرنائی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 فوجی شہید

ہرنائی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 فوجی شہید
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب فلائنگ مشن پر جانے والا پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کھوسٹ ہرنائی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ افسوسناک حادثہ کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو پائلٹس سمیت موجود تمام اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی شعیب، سپاہی محمد عمران شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1016183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش