QR CodeQR Code

چیف الیکشن کمشنر میں حیاء ہے تو استعفی دیدے، عمران خان

26 Sep 2022 14:28

جی سی یونیورسٹی لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ہمارے سفیر کو کہا کہ عمران کی بجائے چیری بلاسم کو لے آئیں، ہمارے 20 لوٹوں کو 20، 25 کروڑ میں خریدا گیا، امریکی ایمبیسی نے بھی ہمارے بڑے لوٹوں کو بلایا، غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ شاعری برصغیر کے غلاموں کو جگانے کیلئے تھا، غلامی کی زنجیر توڑے بغیر آپ اقبال کے شاہین نہیں بن سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے ٹیکنالوجی کے بیس سال ضائع کر دیئے، ہمسایہ ممالک ہم سے کہیں آگے نکل گئے، آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے کی بھرپور کوشش کی اور بڑھائی بھی، ٹیکنالوجی میں ہی قوموں کا مستقبل ہے، ہماری حکومت کی ترجیح آئی ٹی سیٹ اپ کو مضبوط بنانا اور سہولیات دینا ہے، ہماری حکومت آئی تو آئی ٹی سیکٹر سے زیرو ٹیکس لین گے، ہماری ایلیٹ کلاس ظلم کا مقابلہ نہیں کرتی، خوف اور ظلم کے غلام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمارے سفیر کو کہا کہ عمران کی بجائے چیری بلاسم کو لے آئیں، ہمارے 20 لوٹوں کو 20، 25 کروڑ میں خریدا گیا، امریکی ایمبیسی نے بھی ہمارے بڑے لوٹوں کو بلایا، غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ شاعری برصغیر کے غلاموں کو جگانے کیلئے تھا، غلامی کی زنجیر توڑے بغیر آپ اقبال کے شاہین نہیں بن سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو حکم ملا کہ روس سے تیل نہیں لینا، لیکن بھارت اور ایران سستا تیل لے رہے ہیں، میں روس کیساتھ سستا تیل اور گندم کی مفاہمت کر آیا، لیکن ڈاکو آگئے۔ انہوں نے کہا کہ 60 فیصد کیبنٹ ضمانت پر ہے، آکر اپنی کرپشن کیسز ختم کرنے لگے ہیں، بدترین مہنگائی کر دی گئی ہے، عوام سسک رہے ہیں، اکانومی کا دیوالیہ نکال دیا گیا ہے، اکانومی سروے کے مطابق 17 سال میں بہتر اکانومی ہوئی، موجودہ وزیراعظم جگہ جگہ بھیک مانگ مانگ رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسٹ پاکستان سے انصاف نہیں کیا، اگر یہ چور ہم پر مسلط رہے تو ملک مزید بربادی کی طرف ہی جائے گا، ان کے بیٹے کہتے کہ ہم پاکستانی نہیں، اسحاق ڈار نیب کیسز سے ڈر کر پرائم منسٹر کے جہاز میں بھاگ گیا تھا، یہاں چوروں کو این آر او دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ظلم و زیادتی کے سامنے کھڑے ہو جائیں، وکی لیکس اور پانامہ کے بعد آڈیو لیکس آگئی ہے، چیف الیکشن کمشنر (ن) لیگ کے گھر کا بندہ ہے، اس آڈیو لیکس کے بعد چیف الیکشن کمشنر میں اگر حیاء ہے تو استعفیٰ دے دے، مریم نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جائیداد نہ ہونے کا رونا رونے والی کا بھائی کہہ رہا کہ مے فیئر کے محلات بہن مریم کے ہیں، داماد کو بھارتی مشینری منگوانے کے طریقے بتائے جا رہے ہیں، داماد کی سوسائٹی میں عوام کے پیسے سے گرڈ اسٹیشن لگا کر دینگے، آڈیو لیکس میں یہ بھی ہے کہ عمران خان کو توشہ خاں کیس میں فارغ کر دینگے، حقوق حاصل کرنے کیلئے یونیورسٹیز فور فرنٹ ہوتی ہیں، چوروں کیخلاف جہاد کا اعلان کیا ہے اور آخری وقت تک لڑوں گا۔


خبر کا کوڈ: 1016199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016199/چیف-الیکشن-کمشنر-میں-حیاء-ہے-استعفی-دیدے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org