QR CodeQR Code

ہم نے بھارت سے تجارت بند کی، یہ مشینری درآمد کر رہے ہیں، عمران خان

26 Sep 2022 20:22

لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کابینہ کے 60 فیصد اراکین کرپشن کیسز میں ضمانت پر ہیں، بہت مہنگائی کا کہہ کر ہماری حکومت گرائی گئی، آج مہنگائی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف گوری چمڑی سے اتنا خوفزدہ ہے اینکر سے پیسے مانگنا شروع کر دیئے، مفرور اسحاق ڈار ملک واپس آ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے الحمراء ہال میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بیٹے باہر ہیں، الیکشن کمیشن ان کا نوکر ہے، ابھی اور بھی چیزیں نکلیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے تاجروں کیلئے بھی ڈیزل مہنگا ہو گیا ہے، لگتا ہے تاجروں کو فضل الرحمان سے خاص محبت ہے، ملک کے بڑے ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، کشمیریوں کا حق مارنے پر ہم نے بھارت سے تجارت پر پابندی لگائی تھی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم کا داماد بھارت سے مشینری درآمد کر رہا ہے، شہباز شریف آڈیو میں کہتا ہے کوئی اور طریقہ نکالیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کابینہ کے 60 فیصد اراکین کرپشن کیسز میں ضمانت پر ہیں، بہت مہنگائی کا کہہ کر ہماری حکومت گرائی گئی، آج مہنگائی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف گوری چمڑی سے اتنا خوفزدہ ہے اینکر سے پیسے مانگنا شروع کر دیئے، مفرور اسحاق ڈار ملک واپس آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت ملک پر بڑے ڈاکووں کو مسلط کیا گیا ہے، الیکشن کمشنر مکار آدمی اور شریف خاندان کا نوکر ہے، پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے میدان میں نکلا ہوں، جب بھی کال دوں آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک کی کابینہ بنتی ہے اور اس میں ساٹھ فیصد لوگ ضمانت پر ہوں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں معیشت میں ریکارڈ بہتری آئی، شہباز شریف ہمیں کہتا ہے بارودی سرنگیں چھوڑ کرگئے، ہمیں جب حکومت ملی بیرونی خسارہ تیس ارب ڈالر تھا، ان کے دور میں تیل عالمی منڈی میں آدھی قیمت پر تھا، اس کے باوجود 20 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑا، ہم جب چھوڑ کر گئے 16 ارب ڈالر کا خسارہ تھا۔ عمران خان نے کہا کہ  103 ارب ڈالر کا تیل ہمارے دور میں عالمی منڈی میں تھا، اب 90 ارب ڈالر ہے عالمی منڈی میں، ڈالر کا ریٹ ہمارے اور ان کے دور میں دیکھ لیں، ہمارے دور میں بجلی 16 روپے یونٹ تھی اب 45 روپے یونٹ بغیر ٹیکس کے ہے۔


خبر کا کوڈ: 1016200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016200/ہم-نے-بھارت-سے-تجارت-بند-کی-یہ-مشینری-درا-مد-کر-رہے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org