0
Monday 26 Sep 2022 17:52

بلوچستان، ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہونگے، 8 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

بلوچستان، ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہونگے، 8 امیدوار بلا مقابلہ منتخب
اسلام ٹائمز۔ صوبے کے 4 اضلاع میں 11 یونین کونسلز کے 65 میں سے 8 وارڈز میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ 57 وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہونگے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔ بلوچستان کے ان وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخر کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 57 وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 223 امیدوار میدان میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1016242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش