QR CodeQR Code

بلوچستان، ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہونگے، 8 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

26 Sep 2022 17:52

الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق جن وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کیوجہ سے مؤخر کی گئی تھی، وہاں کل انتخابات ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبے کے 4 اضلاع میں 11 یونین کونسلز کے 65 میں سے 8 وارڈز میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ 57 وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہونگے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔ بلوچستان کے ان وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخر کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 57 وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 223 امیدوار میدان میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1016242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016242/بلوچستان-ضمنی-بلدیاتی-انتخابات-کل-ہونگے-8-امیدوار-بلا-مقابلہ-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org