QR CodeQR Code

مرتضیٰ وہاب کراچی کیلئے ایک ناکام ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوئے، خرم شیر زمان

26 Sep 2022 18:20

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کا فیصلہ دیر آید لیکن درست آید ہے، قانون کی آڑ میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے مفادات کو محفوظ کیا، عدالتیں بھی پیپلز پارٹی کی دو نمبری سے واقف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے سینئر رہنما خرم شیر زمان نے مرتضیٰ وہاب کے استعفے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کا فیصلہ دیر آید لیکن درست آید ہے، بطور ایڈمنسٹریٹر پی پی رہنما نے شہر کو تباہ کرنے کے لئے بہت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب شہر کے لئے ایک ناکام ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوئے، ان کے دور میں شہر میں گندگی کے ڈھیر اور بارشوں کا پانی جمع تھا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔ خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ قانون کی آڑ میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے مفادات کو محفوظ کیا، عدالتیں بھی پیپلز پارٹی کی دو نمبری سے واقف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1016244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016244/مرتضی-وہاب-کراچی-کیلئے-ایک-ناکام-ایڈمنسٹریٹر-ثابت-ہوئے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org