0
Monday 26 Sep 2022 18:32

عمران، پرویز الہیٰ ملاقات، پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور فائنل

عمران، پرویز الہیٰ ملاقات، پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور فائنل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف نے تمام سیاسی چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔ عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کیساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، تحریک انصاف کی قیادت بھی شریک ہوئی، سینیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، وزیراعلیٰ پنجاب اور عمران خان نے بھی الگ ملاقات کی۔ دوسری طرف عمران خان اور پرویز الہیٰ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، عمران خان اور چودھری پرویزالہیٰ کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، آڈیو لیکس اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ چودھری پرویز الہیٰ نے عمران خان کو مختصر مدت میں صوبے کے عوام کی فلاح کے لئے کیے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔

تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے نئی قانون سازی پر عمران خان نے کہا ”ویلڈن چودھری صاحب۔“ پرویز الہیٰ نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے بھی منشیات کے خلاف منصوبے کو فنڈ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ کام نئی نسل کو تباہی سے بچانے میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عمران خان نے پنجاب میں حکومتی امور کو بطریق احسن چلانے پر بھی چودھری پرویز الٰہی کی تعریف کی۔ آڈیو لیک کا معاملہ بھی تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف کی قیادت کی ملاقات میں زیر بحث رہا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی نام نہاد قیادت کا اصل چہرہ ایک بار پھر قوم کے سامنے آگیا ہے۔ آڈیو لیک نے قوم کو سب بتا دیا ہے کہ بند کمروں میں کیا کیا سازشیں ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن کا کیا کردار ہے۔ روانگی سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب، سینیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور عمران خان کی الگ ملاقات بھی ہوئی، جس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔

عوامی مسائل کے حل کے لئے ملکر انتظامی اقدامات کے لئے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف نے ہر سیاسی چیلنج کر ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں عمران خان کی کال کا بھرپور رسپانس دیا جائے گا۔ عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ڈینگی کے حوالے سے پنجاب کے اضلاع میں صورتحال بارے استفسار کیا۔ جس پر یاسمین راشد نے تفصیلی بریفنگ دی۔ عمران خان نے زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں بارے بھی استفسار کیا، ان کو بتایا گیا کہ اکتوبر کے وسط میں کچھ اسپتال افتتاح کے لئے تیار ہوں گے، عمران خان نے پنجاب کے انتظامی معاملات کے حوالے سے چوہدری پرویز الہیٰ کے اقدامات کو سراہا، ملاقات میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب میں گورنس کے معاملات احسن انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1016251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش