0
Monday 26 Sep 2022 20:08

وزیراعظم ہاؤس کی ٹیپ لیک ہونا حساس معاملہ ہے، تحقیقات ہونی چاہیئے، ناصر حسین شاہ

وزیراعظم ہاؤس کی ٹیپ لیک ہونا حساس معاملہ ہے، تحقیقات ہونی چاہیئے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار سے ہی نہیں عقل سے بھی فارغ ہوچکے ہیں، ان کے احتجاج کی مس کال ثابت ہوگی اور لوگ باہر نہیں نکلیں گے، وہ اقتدار کے حصول کی باتیں کررہے ہیں لیکن میرا سندھ بلوچستان اور یہاں تک کے پی کے بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے انہیں احساس ہونا چاہیئے، ان کو متاثرین کی مدد کے لئے ہاتھ بٹانا چاہیئے، ان کے کہنے سے کچھ نہیں ہوگا اور الیکشن وقت پر ہونگے، اس وقت ایسے حالات نہیں ہیں کہ الیکشن ہوں، 60 فیصد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں ملٹری روڈ پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان نے معافی مانگ کر یوٹرن لینا شروع کردیا ہے، وہ تھوکا آسانی سے چانٹتے ہیں، سنا ہے اب اسمبلیوں میں واپس آنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ ہر چیز کو متنازع بنا رہے ہیں، وہ بلاجواز آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنارہے ہیں، انکی تقرری میں آپ کی رائے کیسے اور کس حیثیت سے لی جائے۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا فوکس اس وقت متاثرین کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے، جلد ری ہیبلی ٹیشن کا کام شروع کردیا جائے گا، ہمیں امید ہے کہ متاثرین کی بحالی میں ہمیں باہر سے سپورٹ ملے گی اور اسی لئے سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے، جہاں جہاں لوگوں کے گھر کے نقصانات ہوئے ہیں وہ پورے کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے، جن ممالک کی وجہ سے ایشوز آرہے ہیں ان سے امید ہے کہ وہ تعاون کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کی ٹیپ لیک ہونا حساس معاملہ ہے اس پر تحقیقات ہونی چاہیئے، یہ چیک ہونا چاہیئے کہ یہ آڈیو اصلی ہے یا نقلی اس حوالے سے سائبر کرائم کو ایکٹو ہونا چاہیئے، اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیئے اور جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کو سزا ملنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1016255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش