QR CodeQR Code

کوئٹہ، انتظامیہ کیجانب سے روٹی کی قیمتوں کا تعین، اعلامیہ جاری

26 Sep 2022 20:52

ڈی سی کوئٹہ کیجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام تندور مالکان کو 200 گرام روٹی 20 روپے، جبکہ 300 گرام روٹی 30 روپے میں فروخت کرنیکی ہدایت دی گئی ہے۔ نافرمانی کرنیوالوں کیخلاف پرائس کنٹرول ریگولیشن کے تحت کارروائی کی جائہگی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں روٹی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام تندور مالکان کو 200 گرام روٹی 20 روپے، جبکہ 300 گرام روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ تمام تندور مالکان کو یہ نرخ نامہ اپنی تندوروں پر آویزاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی کو مقرر کردہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نافرمانی کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول ریگولیشن کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ حالیہ گیس اور آٹے کی بحران کے بعد بعض تندور مالکان نے روٹیوں کی قیمتیں بڑھا دی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 1016267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016267/کوئٹہ-انتظامیہ-کیجانب-سے-روٹی-کی-قیمتوں-کا-تعین-اعلامیہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org