0
Monday 26 Sep 2022 21:15

غلام نبی آزاد نے "ڈیموکریٹک آزاد پارٹی" کا اعلان کر دیا

غلام نبی آزاد نے "ڈیموکریٹک آزاد پارٹی" کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی غلام نبی آزاد نے اپنی نئی پارٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کا نام "ڈیموکریٹک آزاد پارٹی" رکھا۔ انہوں نے پیر کو جموں میں ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے نام کا اعلان کیا۔ انہوں نے 26 اگست 2022ء کو کانگریس پارٹی سے استعفٰی دے دیا تھا۔ غلام نبی آزاد اتوار کو تین روزہ دورے پر جموں پہنچے۔ اپنی پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نظریہ ان کے نام جیسا ہوگا اور تمام سیکولر لوگ اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وہ پارٹی کا ایجنڈا پہلے ہی واضح کرچکے ہیں۔ اس میں جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنا، مقامی لوگوں کے لئے زمین اور ملازمتوں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھنا شامل ہے۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہماری ترجیح پارٹی کو منوانا ہے، لیکن چونکہ انتخابات (جموں و کشمیر میں) کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں، اس لئے متعلقہ پیش رفت جاری رہے گی۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ پارٹی 2024ء کے قومی انتخابات پر نظر رکھنے کے ساتھ کام کرے گی۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمیں (مجھے اور میرے حامی جنہوں نے پارٹی چھوڑی ہے) کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ان کی پہنچ کمپیوٹر ٹویٹس تک محدود ہے۔ پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کانگریس ہمارے خون سے بنی، کمپیوٹر سے نہیں، ٹویٹر سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ان کی پہنچ کمپیوٹر اور ٹویٹس تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر دیکھا جائے گا تو کانگریس کہیں نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش