0
Monday 26 Sep 2022 23:19

ڈی آئی خان، ایم پی اے آغاز خان گنڈا پور کےگھر پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان، ایم پی اے آغاز خان گنڈا پور کےگھر پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) آغاز خان گنڈا پور کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسنین کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے کے گھر پر تعینات 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ سے زخمی دوسرے پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت پی ٹی آئی کے ایم پی اے آغاز گنڈا پور گھر پر نہیں تھے، تاہم ان کے چھوٹے بھائی اور تحصیل چیئرمین آریز خان گنڈا پور اور اہل خانہ گھر پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1016294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش