0
Monday 26 Sep 2022 23:36

ایم کیو ایم کا ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار

ایم کیو ایم کا ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فوجی جوانوں کی شہادت پر پوری قوم رنجیدہ ہے، وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں اور ان کی شہادت پر ایم کیو ایم پاکستان شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے تمام شہداء کے سوگواران کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ شہدا کی مغفرت فرمائیں اور انہیں الفردوس میں جگہ عطا کرے۔
خبر کا کوڈ : 1016295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش