0
Tuesday 27 Sep 2022 00:07

وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک دوروں کے بعد لندن سے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ کرگیا۔ وزیراعظم کے ساتھ لندن سے نون لیگی رہنما، سینیٹر اور نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار، موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار آج سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے اور بدھ کو بطور وزیر خزانہ عہدہ سنبھالیں گے۔ ایئربیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان پہنچا ہوں، پارٹی قیادت نے بطور وزیر خزانہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو معاشی بھنور سے نکالیں گے، پاکستان کو معاشی بھنور سے 1999ء اور 2013-14ء کی طرح نکالیں گے، بہت امید ہے ہم مثبت معاشی ڈائریکشن میں جائیں گے۔ قبل ازیں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ جس دفتر سے میں میڈیکل کے لیے آیا تھا آج اللہ تعالیٰ مجھے اسی دفتر میں واپس بلارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش