0
Tuesday 27 Sep 2022 00:14

پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق ڈی جی نیب کے پی کے سلیم شہزد کے اپنے اہلکار خطاب گل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں وارنٹ گرفتار کردئیے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر سلیم شہزاد کے خلاف 2015ء میں اپنے اہلکار خطاب گل پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قاضی جواد احسان اللہ ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ سیشن کورٹ نے سلیم شہزاد کو ستمبر میں مقدمے سے بری کیا تھا، عدالت سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ سلیم شہزاد کی سیشن کورٹ سے بریت کو خطاب گل کی بیٹی صائقہ نے ہائیکورٹ میں چلنج کیا ہوا ہے، سیشن کورٹ نے فیصلے میں خطاب گل کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو نظر انداز کیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے سلیم شہزاد کے قابل ضمانت وارنت جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 1016306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش