0
Tuesday 27 Sep 2022 00:32

علامہ سید عبدالحسین کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان، اہلسنت مدرسہ میں آمد

علامہ سید عبدالحسین کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان، اہلسنت مدرسہ میں آمد
اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے شیعہ خیبر پختونخوا کے رہنماء علامہ سید عبد الحسین الحسینی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر وہ اہلسنت مدرسہ جامعہ مرکز اسلامی ڈیرہ اسماعیل خان بھی گئے، جہاں انہوں نے مدرسہ کے مدیر اعلیٰ مولانا سید نسیم علی شاہ ہاشمی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ ارشاد علی اور کربلائی نوروز علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس ملاقات میں مختلف دینی امور پر گفتگو ہوئی اور دونوں علمائے کرام نے اتحاد بین المسلمین کو امت مسلمہ کے لئے ناگزیر قرار دیا۔ 
خبر کا کوڈ : 1016307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش