0
Tuesday 27 Sep 2022 00:42

علی امین گنڈہ پور کا آئندہ ڈیرہ کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

علی امین گنڈہ پور کا آئندہ ڈیرہ کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں سٹی ون سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا جب کہ سٹی ٹو سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لوں گا جب کہ سردار فیصل امین خان گنڈہ پور سٹی ون سے صوبائی امیدوار کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور انہیں شکست سے دوچار کریں گے۔ ہمارے عملی کاموں کی بدولت ہمیں عوام کے اعتماد کا ووٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ میرا آبائی حلقہ ہے اور یہاں کے عوام کی خوشحالی میرا اولین مقصد ہے۔

سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے مزید کہا کہ اپنے دور میں ڈیرہ میں لاتعداد ترقیاتی کام مکمل کرائے ہیں جبکہ کامیابی کے بعد حلقہ ترقی کی منازل طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے میں نے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو علی برادران پر اعتماد ہے اور اسی اعتماد کی وجہ سے دو حلقوں سے الیکشن لڑوں گا اور مخالفین پر ثابت کریں گے کہ ڈیرہ کے حقیقی وارث علی برادران ہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1016309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش