QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

27 Sep 2022 00:50

وقوعہ کے بعد ملزم پنجاب فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، جس کو سرکلر روڈ سے گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا، جسے بعدازاں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج تھانہ سٹی کی حدود چھوٹا بازار میں ملزم جمیل ولد مشتاق نے گھریلو تنازعہ پر اپنی زوجہ (ن) بی بی اور دختر (ب) بی بی کو قتل کر دیا۔ وقوعہ کے بعد ملزم پنجاب فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، جس کو سرکلر روڈ سے گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 1016310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016310/ڈی-ا-ئی-خان-میں-شوہر-نے-بیوی-اور-بیٹی-کو-قتل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org