0
Tuesday 27 Sep 2022 00:50

ڈی آئی خان میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

ڈی آئی خان میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا، جسے بعدازاں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج تھانہ سٹی کی حدود چھوٹا بازار میں ملزم جمیل ولد مشتاق نے گھریلو تنازعہ پر اپنی زوجہ (ن) بی بی اور دختر (ب) بی بی کو قتل کر دیا۔ وقوعہ کے بعد ملزم پنجاب فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، جس کو سرکلر روڈ سے گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 1016310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش