QR CodeQR Code

بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

27 Sep 2022 14:30

پنجاب اسمبلی کا ایوان صوبے بھر میں بچوں کیساتھ بڑھتے جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب میں بچوں سے متعلق مضبوط مستحکم چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے، بچوں کیساتھ جنسی تشدد، اغوا، چائلڈ لیبر، چائلڈ میریج کے خاتمے کیلئے سخت سزائیں دی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ بچوں کیخلاف تشدد اور جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے بچوں کو سیلف ڈیفنس کی تربیت نصاب میں شامل کرنے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی۔ انہوں نے لکھا کہ جولائی میں ملک بھر میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے 108 کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں پنجاب 42 کیسز کیساتھ سرفہرست رہا۔ جولائی میں پاکستان میں 82 بچے اغوا ہوئے، جن  میں سے 30 کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ملک میں 37 بچے جسمانی تشدد کا شکار ہوئے جس میں 10 لاہور سے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی میں پاکستان بھر میں 22 بچوں کا قتل کیا گیا جن میں سے 10 کا تعلق لاہور سے تھا۔ قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان صوبے بھر میں بچوں کیساتھ بڑھتے جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب میں بچوں سے متعلق مضبوط مستحکم چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے، بچوں کیساتھ جنسی تشدد، اغوا، چائلڈ لیبر، چائلڈ میریج کے خاتمے کیلئے سخت سزائیں دی جائیں، بچوں کے تعلیمی نصاب میں سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ شامل کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1016396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016396/بچوں-پر-تشدد-اور-زیادتی-کے-واقعات-کیخلاف-پنجاب-اسمبلی-میں-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org