0
Tuesday 27 Sep 2022 20:26

لاہور، شانِ رحمتہ اللعالمین(ص) تقریبات کے انعقاد کی منظوری

لاہور، شانِ رحمتہ اللعالمین(ص) تقریبات کے انعقاد کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے شانِ رحمتہ اللعالمین(ص) تقریبات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ یکم سے 12 ربیع الاول تک میلادالنبی(ص) کے پروگراموں کا انعقاد ہو گا، کل سے تقریبات کا آغاز کرنے کیلئے محکموں کو فوکل پرسنز نامزد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے لاہور میں وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزراء راجہ یاسر ہمایوں، مراد راس، مشیر عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں  محکموں کی طرف سے ربیع الاول کے پروگراموں کا شیڈول پیش کیا گیا۔ سکولز، کالجز کے زیراہتمام تحصیل، ضلع اور ڈویژنز سطح پر پروگرامز ہونگے۔

قرات، نعت اور سیرت طیبہ پر تقریروں کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہیٰ نے پروگرامز کیلئے خصوصی فنڈز کے اجرا کی ہدایت کر دی ہے۔ ضلعی اور تحصیل سطح پر میلاد النبیؐ کی تقریبات کا انعقاد کروایا جائے گا۔ لاہور میں بین الاقوامی مشائخ و علماء سیرت کانفرنس ہو گی، اس کانفرنس کے انعقاد کیلئے محکمہ اوقاف کے افسران کو ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔ جبکہ عالمی سیرت کانفرنس میں دنیا بھر میں جید مسلم سکالرز شریک ہوں گے جبکہ پاکستان سے تمام مکاتب فکر کے ممتاز علمائے کرام کو بھی دعوت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1016406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش