QR CodeQR Code

مودی حکومت نے 10 یوٹیوب کے 45 ویڈیوز بلاک کئے

27 Sep 2022 20:34

وزارت نے ملک کے خلاف زہریلی، گمراہ کن خبریں پھیلا کر دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے پر 10 یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا کر انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مودی حکومت نے 10 یوٹیوب چینلز اور 45 ویڈیوز بلاک کر دی ہیں۔ ان تمام پر فرضی خبروں کے ذریعے مذہبی جنون پھیلانے کا الزام ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے اس کارروائی کے بارے میں بتایا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے ان پٹس کی بنیاد پر وزارت اطلاعات و نشریات نے 10 یوٹیوب چینلز پر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ معلومات کے مطابق بلاک کی گئی ان 45 ویڈیوز کو 13 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ حکومت کا یہ قدم ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کیا کہ وزارت نے ملک کے خلاف زہریلی، گمراہ کن خبریں پھیلا کر دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے پر 10 یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا کر انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔ مودی حکومت کا یہ قدم ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ماضی میں بھی قومی مفاد میں ہوتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 1016430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016430/مودی-حکومت-نے-10-یوٹیوب-کے-45-ویڈیوز-بلاک-کئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org