0
Tuesday 27 Sep 2022 19:39

اترپردیش میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پی ایف آئی کے متعدد افراد گرفتار

اترپردیش میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پی ایف آئی کے متعدد افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا مغربی اترپردیش میں ایک بڑا نیٹ ورک ہے۔ شاملی سے پی ایف آئی کے سرگرم ارکان کی گرفتاری کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔ پی ایف آئی نے میرٹھ، مظفر نگر، شاملی، سہارنپور اور دیگر اضلاع میں اپنا جال پھیلایا ہوا ہے۔ قومی سلامتی ایجنسی (این آئی اے) اور یوپی اے ٹی ایس پی ایف آئی کے سرگرم ارکان کی تلاش میں چھاپے مار رہے ہیں۔ پیر کو 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ این آئی اے اور اے ٹی ایس کی ٹیم نے پیر کی دیر رات شاملی ضلع سے چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے پیر کی رات دیر گئے میرٹھ کے سرور پور سے پی ایف آئی سے وابستہ ایک کارکن کو بھی حراست میں لیا ہے۔ مظفر نگر سے پانچ ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بتادیں کہ حال ہی میں کھرکوڈہ سے چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا، جن پر پی ایف آئی کے ممبران پی ایف آئی اور کچھ دیگر مسلم تنظیموں کے ساتھ مل کر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔ ان سے پوچھ گچھ کے بعد ٹیم نے پی ایف آئی کے دیگر ارکان کو پکڑنے کے لئے یہ بڑی کارروائی کی ہے۔ فی الحال گرفتار سے پوچھ گچھ کیا جا رہا ہے۔ جس میں کئی ممبران نے پی ایف آئی کے خطرناک عزائم کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش