0
Tuesday 27 Sep 2022 19:30

اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی ادارے پاکستان کی مدد کریں، ساجد حسین طوری

اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی ادارے پاکستان کی مدد کریں، ساجد حسین طوری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے اسلام آباد میں عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان مشکلات کا شکار ہے، ملک کا آدھا حصہ سیلاب کی لپیٹ میں ہے، 1500 سے زائد لوگ فوت ہوچکے ہیں، ہزاروں زخمی اور بیمار ہیں، لاکھوں کی تعداد میں مال مویشی مر چکے ہیں جبکہ فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں، ساجد حسین طوری نے مزید کہا کہ 10 لاکھ سے زائد پاکستانی بے گھر ہوگئے ہیں، جو اب کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، سیلاب سے 36 لاکھ سے زائد پاکستانی لیبرز و ورکرز بے روزگار ہوئے ہیں، قدرتی آفات، غربت، خوراک کے بحران، بے روزگاری کو جنم دیتی ہیں، ہم موجودہ مشکل صورتحال کو بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ سنبھال سکتے ہیں، ہماری یومیہ اجرت اور صنعتی مزدور زیادہ تر متاثر ہوئے ہیں۔

ساجد حسین طوری مزدوروں کو بے روزگاری سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، میں ILO کا بہت مشکور ہوں، جو مزدوروں کو بروقت روزگار فراہم کرنے میں مدد فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، یقیناً قدرتی آفات سے نمٹنا کسی ایک ملک یا حکومت کے لیے ممکن نہیں، اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی محکموں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی مدد کریں، وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایل او کیساتھ ملکر متاثرہ لیبرز و ورکرز کی بحالی کا کام کرینگے، سیلاب سے متاثرہ مزدوروں کو بروقت امداد فراہم ضروری ہے کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔ آئی ایل او سمیت بین الاقوامی محکموں کو اپنی وزارت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے مزدور جلد ہی اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے، کیونکہ ہم ان کے ساتھ ہیں، ہم محنت کشوں، مزدوروں، اور معماروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1016433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش