0
Tuesday 27 Sep 2022 20:19

پاراچنار، پیپلزپارٹی کے وفد کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کا دورہ

پاراچنار، پیپلزپارٹی کے وفد کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی تحصیل پاراچنار کے صدر حشمت بنگش کی سربراہی میں پی پی کے ایک وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کا دورہ کیا۔ وفد میں پی پی پاراچنار کے جنرل سیکرٹری حاجی جمیل حسین، انفارمیشن سیکریٹری تنویر حسین، عشرت حسین بنگش، پی پی چیئرمین وی سی بغدی، للمئے ملک سید اصغر، چئیرمین اجمل حسین، چئیرمین سید وسیم، چئیرمین معین حسین، چئیرمین مرتضیٰ حسین، چئیرمین واحد حسین، چئیرمین ہادی حسین، چئیرمین مظاہر حسین، چئیرمین مصطفٰی زمان، چئیرمین لائق حسین، کونسلر حشمت حسین شامل تھے۔ یہ دورہ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی ہدایت پر کیا گیا۔ اس موقع پر اے ڈی علی اصغر نے پیپلزپارٹی کے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ 11 مقامات پر ڈسپلے سنٹرز قائم کئے جائنگے اور نئے سرے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اندراج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1016441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش