QR CodeQR Code

ڈالر کی قدر میں مزید تین روپے کمی ہوگئی

27 Sep 2022 20:37

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3.11 روپے کی کمی سے 233.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح  اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3.50 روپے کی کمی سے 234 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 234 روپے سے نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3.11 روپے کی کمی سے 233.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح  اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3.50 روپے کی کمی سے 234 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1016443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016443/ڈالر-کی-قدر-میں-مزید-تین-روپے-کمی-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org