0
Tuesday 27 Sep 2022 21:03

حکومت سیلاب متاثرین کے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو میں تعاون کرے، علامہ مقصود ڈومکی

حکومت سیلاب متاثرین کے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو میں تعاون کرے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں گوٹھ علی نواز خان گولاٹو میں متاثرین سیلاب کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر وحید احمد شاہ اور ڈاکٹر عبدالوحید پٹھان نے 114 مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت دوائیں دیں۔ میڈیکل کیمپ کا افتتاح مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متاثرین سیلاب میں بیماریوں کا پھیلاؤ خطرے کی گھنٹی ہے، محکمہ صحت متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکتے ہوئے متاثرین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرے، متاثرہ علاقوں میں حکومت موبائل فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کرتے ہوئے غربت کے مارے مفلس لوگوں کے مفت معیاری علاج معالجے کو یقینی بنائے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے لئے فلاحی اداروں اور اہل خیر کی خدمات قابل صد تعریف ہیں جبکہ حکومتی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، اگر اہل خیر اور فلاحی ادارے لوگوں کی خدمت کے لئے بروقت اقدامات نا کرتے تو آج ہم انسانی المیے کا مشاہدہ کرتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت متاثرین بارش و سیلاب کے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو میں تعاون کرے، فلاحی ادارے متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مقامی رہنما کونسلر نورالدین گولاٹو زوار دلدار حسین گولاٹو علی نواز خان نے میڈیکل کیمپ نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 1016448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش