QR CodeQR Code

متنازعہ نصاب تعلیم میں اہلبیتؑ کی شان میں گستاخیاں ناقابل برداشت ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

27 Sep 2022 21:08

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء کا ایک مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ٹیکسٹ بک بورڈ نے متنازعہ نصاب تعلیم میں اہل بیت علیہم السلام کی شان میں بدترین گستاخیاں کی ہیں جبکہ قاضی شریح جیسے دشمنان اہل بیت کی مدح کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے متنازعہ نصاب تعلیم میں اہلبیتؑ کی شان میں گستاخیاں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ٹیکسٹ بک بورڈ نے متنازعہ نصاب تعلیم میں اہل بیت علیہم السلام کی شان میں بدترین گستاخیاں کی ہیں جبکہ قاضی شریح جیسے دشمنان اہل بیت کی مدح کی گئی ہے، اور دشمنان اہل بیتؑ کو اسلام کے ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شیعہ، سنی علماء کرام اور اکابرین کی مسلسل نشاندھی کے باوجود نصاب تعلیم میں فرقہ وارانہ تکفیری سوچ پر مبنی متنازعہ مواد خصوصاََ حضرت عمران ابوطالب علیہ السلام اور خاندان رسالت کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1016449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016449/متنازعہ-نصاب-تعلیم-میں-اہلبیت-کی-شان-گستاخیاں-ناقابل-برداشت-ہیں-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org