0
Tuesday 27 Sep 2022 21:16

کراچی کے بہتر مفاد کیلئے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا، مرتضیٰ وہاب

کراچی کے بہتر مفاد کیلئے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کسی کی ذاتی پسند اور ناپسند پر ملک نہیں چلتا ہے، وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ کراچی کے مسائل حل کریں گے، شہر میں بل بورڈ لگا کر کہا گیا یہ غیرقانونی ہیں، مجھ سے کہا جاتا ہے کہ تم ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکتے مگر جوابدہ ہو اس طرح سے شہر میں کام نہیں کیا جاسکتا ہے، شہر کے بہتر مفاد کے لئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جنوبی میں قائم گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میں منعقدہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کے تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں جو کچھ بھی ہوں پیپلز پارٹی کی بدولت ہوں، میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ اپنی ذات کے لئے نہیں شہر کے بہتر مفاد کی وجہ سے کیا کیونکہ معاملات دھرنا دے کر حل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آئین و قانون کے تحت چلنے کی ضرورت ہے اور یہی بطور ایڈمنسٹریٹر میری ذمہ داری بھی تھی، قانون کی پیروی کرتے ہوئے فیصلے لینے چاہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے پی ٹی سے 33 کروڑ روپے وصول کرنے کے بعد ان پیسوں کو مرمتی کام میں لگایا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان نے جے ای ایس ٹی اساتذہ طلبا میں 80 تقرر نامے تقسیم کئے اور اساتذہ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بھرتی ہونے والے تمام افراد کی سفارش ان کی تعلیم تھی، سندھ حکومت نے میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی کی۔ انہوں نے کہا کہ عورت مضبوط اور بااختیار ہوگی تو کنبہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو سڑکیں ہم نے بنائیں اس پر کیلیں ٹھوک کر لوگ اپنے ٹینٹ لگاتے ہیں، اس ملک میں بہکاوے کی سیاست ختم ہونی چاہیئے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کبھی اختیارات کا نہیں کہا ہمیشہ کوشش کی اپنے شہر کی بلاتفریق خدمت کرسکوں مگر تلخ حقیقت یہ ہے کہ میرے ایڈمنسٹریٹر لگنے پر منافقین ناخوش تھے۔
خبر کا کوڈ : 1016450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش