0
Tuesday 27 Sep 2022 21:32

بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وقار دیکھ کر عمران خان تڑپ رہے ہیں، شازیہ مری

بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وقار دیکھ کر عمران خان تڑپ رہے ہیں، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وقار دیکھ کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تڑپ رہے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سب سے  بڑی کامیابی دنیا بھر کے سفیروں کی متاثرہ علاقوں میں آمد ہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے لئے نہیں، بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے مدد مانگ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود بطور وزیراعظم اپنے کاروباری اداروں کیلئے بھیک مانگتے رہے ہیں اور عمران نیازی کی سیاست گالی اور الزام تراشی کے گول دائرے تک محدود ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہی پر دشمن نے بھی ہمدردی کا اظہار کیا مگر عمران کا کردار شرمناک رہا ہے اور انکی ناکام کوشش رہی کہ دنیا پاکستان کی مدد نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی ذات پر یقین ہے، مشکل حالات سے نکل کر عوام کے سامنے سرخرو ہونگے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سابق صدر آصف علی زرداری کا غریبوں کیلئے بڑا تحفہ ہے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بارش اور سیلاب متاثرین کو بروقت ریلیف ملا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش