0
Tuesday 27 Sep 2022 21:55

مشکل وقت میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہیئے، وزیراعظم شہباز شریف

مشکل وقت میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہیئے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہیئے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے ضلع دادو میں ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حکام کی جانب سے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزراعظم کے ہمراہ تھے۔ دورہ کے موقع پر وزیراعظم کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ضلع دادو میں سیلاب سے 37 افراد جاں بحق ہوئے، 66 یونین کونسل سیلاب سے متاثر ہوئیں، فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں، متاثرین کے لئے ٹینٹ اور دیگر ضروری اشیاء کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا، جہاں ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو طبی سہولتوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے گفتگو بھی کی اور ان کے مسائل سنے، اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ بچوں کے لئے قائم عارضی اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں بچوں کیساتھ گھل مل گئے، انہوں نے بچوں سے سوالات بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انتظامیہ مشکل میں متاثرین کی مدد کر رہی ہے، مشکل وقت میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکولوں میں سیلاب متاثرین کیلئے کیمپ لگائے گئے ہیں، خیموں کی کمی اب بھی ہے، سندھ حکومت متاثرین کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش