QR CodeQR Code

اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی، اکرام اللہ دھاریجو

27 Sep 2022 22:00

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صنعت سندھ نے کہا کہ امید ہے جلد معیشت صحیح ٹریک پر گامزن ہو جائے گی، تحریک انصاف کی حکومت نے ملک تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر برائے صنعت، تجارت و امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم کا انتخاب کرنے کا وزیراعظم کو اختیار حاصل ہے، اگر وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو کابینہ کا حصہ بنایا ہے تو کچھ سوچ کر ہی بنایا ہوگا۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ امید ہے اسحاق ڈار کے آنے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی، تحریک انصاف کی چار سالہ حکومت نے جو بگاڑ پیدا کیا تھا اس کو صحیح کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے جلد معیشت صحیح ٹریک پر گامزن ہو جائے گی، تحریک انصاف کی حکومت نے ملک تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پورے سندھ میں ریلیف کا کام بھرپور طریقے سے جارہی ہے، وزیراعلی سندھ اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ ہر ضلع کا دورہ کررہے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے اور اس مشکل گھڑی میں بھی عوام کے ساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1016460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016460/اسحاق-ڈار-کے-وزیر-خزانہ-بننے-سے-ملکی-معیشت-میں-بہتری-آئے-گی-اکرام-اللہ-دھاریجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org