QR CodeQR Code

سیلابی پانی صرف اس لئے نہیں نکالا جارہا کہ مزید امداد مانگی جاسکے، علی زیدی

27 Sep 2022 22:11

میڈیا سے بات چیت میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت اپنا ٹیکس لگا لیتی ہے، ہر چیز پر ٹیکس ہے، یہ اب بات کرنے اور سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیں گے، کراچی کی کوئی سڑک ٹھیک نہیں، کچرا اٹھتا نہیں، بجلی آتی نہیں، ٹیکس لیں لیکن یہ انسان کی زندگی تو رہنے کے قابل کردیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سیلابی پانی صرف اس لئے نہیں نکالا جارہا کہ مزید امداد مانگی جاسکے۔ میڈیا سے بات چیت میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ایک شخص نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کیا، وہ شخص جھوٹ بول کر وزیراعظم کے جہاز میں لندن بھاگا۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل تو چھوٹا منی لانڈر ہے، یہ بڑے منی لانڈر ہیں، اسحاق ڈار نواز شریف کی منی لانڈرنگ پر وعدہ معاف گواہ بنے تھے۔ علی زیدی نے کہا کہ سندھ سمیت کراچی کے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دوبارہ آگے کردی گئی، سندھ حکومت اپنا ٹیکس لگا لیتی ہے، ہر چیز پر ٹیکس ہے، یہ اب بات کرنے اور سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیں گے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ کراچی کی کوئی سڑک ٹھیک نہیں، کچرا اٹھتا نہیں، بجلی آتی نہیں، ٹیکس لیں لیکن یہ انسان کی زندگی تو رہنے کے قابل کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے پاکستان کا 50 فیصد سے زیادہ ریونیو اکٹھا ہوتا ہے، مرتضی وہاب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں 15 سال سے حکومت ہے، کچھ دنوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں آئی، سالوں سے ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ کراچی کو تباہ کیا گیا، پانی جان بوجھ کر نہیں نکالا جارہا ہے، پانی صرف اس لئے نہیں نکالا جارہا کہ  مزید امداد مانگی جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 1016462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016462/سیلابی-پانی-صرف-اس-لئے-نہیں-نکالا-جارہا-کہ-مزید-امداد-مانگی-جاسکے-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org