QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے انکوائری کیخلاف اسد قیصر کی درخواست خارج کردی

27 Sep 2022 22:26

پشاور ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اےکی انکوائری کے خلاف سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی درخواست خارج کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انکوائری جاری رکھنےکا حکم دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے انکوائری کیخلاف اسد قیصر کی درخواست خارج کردی۔ پشاور ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف سابق اسپیکر اسد قیصرکی درخواست خارج کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انکوائری جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ پر تحقیقات کر رہا ہے، جس کے خلاف سابق اسپیکر نے عدالت میں درخواست دائرکر رکھی تھی۔ ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کیس میں 2 اکاؤنٹس سامنے آنے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحقیقات شروع کیں اور نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

سابق اسپیکر کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست جمع کرائی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انکوائری کرسکتا ہے لیکن ایف آئی اے کے پاس یہ اختیار نہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کی طرف سے دلائل میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ انکوائری کی منظوری دے چکی ہے، الیکشن کمیشن کی معاونت اداروں کی ذمہ داری ہے جبکہ ایف آئی اے صرف ان اکاؤنٹس کی انکوائری کر رہی ہے جن سے لا تعلقی کا اظہار کیا گیا تھا، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1016463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016463/پشاور-ہائیکورٹ-نے-ایف-آئی-اے-انکوائری-کیخلاف-اسد-قیصر-کی-درخواست-خارج-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org