QR CodeQR Code

شاہ سلمان نے محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کر دیا

27 Sep 2022 22:31

شاہی فرمان کے مطابق "شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور منسٹرز کونسل کے سربراہ ہونگے۔ یہ فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 اور منسٹرز کونسل کے قانون میں مذکور متعلقہ احکام سے استثنائی طور پر کیا گیا ہے۔"


اسلام ٹائمز۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کو نیا وزیراعظم مقرر کر دیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشرفین نے کابینہ میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ محمد بن سلمان کو منسٹرز کونسل کا سربراہ (وزیراعظم) مقرر کیا۔ ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔

کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے بھی شاہی فرمان جاری ہوا ہے۔ نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق "شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور منسٹرز کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ یہ فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 اور منسٹرز کونسل کے قانون میں مذکور متعلقہ احکام سے استثنائی طور پر کیا گیا ہے۔"


خبر کا کوڈ: 1016468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016468/شاہ-سلمان-نے-محمد-بن-کو-وزیراعظم-مقرر-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org