QR CodeQR Code

آصف زرداری طبیعت ناسازی پر اسپتال منتقل

28 Sep 2022 00:26

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کے پھیپھڑوں کا معائنہ کریں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کے پھیپھڑوں کا معائنہ کریں گے۔ پی پی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1016485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016485/ا-صف-زرداری-طبیعت-ناسازی-پر-اسپتال-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org