QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، واپڈا کا نادہندگان کیخلاف آپریشن، سرکاری ادارے بھی زد میں آگئے

28 Sep 2022 00:39

21 لاکھ روپے کے بقایا جات پر سرکاری ادارہ اور مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج پر 5 لاکھ بقایا جات کی وجہ سے بجلی منقطع کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا نے بقایا جات کی ریکوری کے لئے آپریشن کرتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی ریکوری کی اور بقایا جات کی وجہ سے سرکاری ادارہ کی بجلی کاٹ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ نگر، مدینہ کالونی اور دیگر مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا، جس میں علاقہ سید منور شاہ سے 20 ڈائریکٹ ہاکس ہٹا دیئے گئے اور مقدمہ کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانہ کینٹ کو مراسلے ارسال کئے گئے۔ جبکہ نادہندگان سے نقد ریکوری کی مہم میں 155000 روپے وصول کئے گئے۔ بجلی بل کی مد میں 21 لاکھ روپے کے بقایا جات کی وجہ سے ایک سرکاری دفتر کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی۔ مفتی محمود سکول اینڈ کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے 5 لاکھ روپے کے بقایا جات کی وجہ سے بھی بجلی منقطع کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1016488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016488/ڈی-ا-ئی-خان-واپڈا-کا-نادہندگان-کیخلاف-آپریشن-سرکاری-ادارے-بھی-زد-میں-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org