QR CodeQR Code

ڈیرہ، شہید کانسٹیبل سیف الرحمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

28 Sep 2022 01:01

ڈی ایس پی کلاچی نے شہید کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ورثاء کے حوالے کیا، جنازے میں پولیس کے اعلیٰ افسران و اہلکاران سمیت علاقہ مکینوں، شہریوں، سماجی و سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی کی حدود میں شہید ہونے والے کانسٹیبل سیف الرحمان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ہتھالہ میں ادا کردی گئی، ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان نے شہید کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ورثاء کے حوالے کیا، جنازے میں پولیس کے اعلیٰ افسران و اہلکاران سمیت علاقہ مکینوں، شہریوں، سماجی و سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ ڈی ایس پی فضل سبحان نے کہا کہ شہید کی قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1016491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016491/ڈیرہ-شہید-کانسٹیبل-سیف-الرحمان-کی-نماز-جنازہ-ادا-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org