0
Wednesday 28 Sep 2022 09:24

متحدہ علماء کونسل پاکستان کی تشکیل نوء کا فیصلہ

سردار محمد خان لغاری کی سربراہی میں پانچ رکنی تنظیمی کمیٹی قائم
متحدہ علماء کونسل پاکستان کی تشکیل نوء کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء کونسل پاکستان کے صدر مولانا عبدالرؤف ملک نے کونسل کی تشکیل نوء کا اعلان کیا۔ سردار محمد خان لغاری کی سربراہی میں پانچ رکنی تنظیمی کمیٹی قائم کی گئی ہے، دیگر ارکان میں مولانا عبدالغفار روپڑی، ڈاکٹر حافظ محمد سلیم، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور مولانا قاری جمیل الرحمٰن اختر شامل ہیں۔ 22 اکتوبر کو آسٹریلیا مسجد میں منعقد ہونیوالے تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام اور راہنماؤں کے مشترکہ اجتماع میں اس کی منظوری دی جائے گی۔

مولانا عبدالرؤف ملک نے کہا کہ بیرونی مداخلت پر ہونیوالی مسلسل قانون سازی اور تحفظ ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کے قوانین کے بارے میں بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ نے پاکستان کی قومی خود مختاری اور اسلامی شناخت کو خطرے میں ڈال دیا ہے، دستور پاکستان عملًا معطل ہو کر رہ گیا ہے، جس پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی، تمام مکاتب فکر کے راہنماؤں کو متحد ہو کر ماضی کی طرح قومی جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دستور کی بالادستی اور ملک کی نظریاتی و تہذیبی شناخت کو بچانے کیلئے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفٰی جیسی ہمہ گیر قومی تحریک کی ضرورت ہے، جس کیلئے متحدہ علماء کونسل پاکستان کو دوبارہ منظم اور متحرک کرنا ضروری ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش