QR CodeQR Code

محمد اسلامی کیساتھ گفتگو ہوئی، ابھی بہت کام باقی ہے، رافائل گروسی

28 Sep 2022 10:35

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ویانا میں ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ کیساتھ اپنی 2 روزہ ملاقات کیجانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ ان ملاقاتوں میں ہم نے سیف گارڈ معاہدے کے باقیماندہ مسائل پر گفتگو کی


اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے اپنے ایک پیغام میں ویانا میں موجود ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کے ساتھ اپنی 2 روزہ ملاقاتوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں رافائل گروسی نے لکھا کہ ایرانی نائب صدر و جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کے ساتھ ملاقات میں سیف گارڈ (معاہدے) سے متعلق باقی ماندہ مسائل کی وضاحت کے لئے نئے باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ رافائل گروسی نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ابھی بہت کام باقی ہے!

واضح رہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے اپنے آخری ٹوئٹر پیغام میں آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان گفتگو کے دوبارہ آغاز کی خبر دی تھی اور لکھا تھا کہ میں نے ویانا میں ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کے ساتھ ملاقات کی ہے اور اس ذریعے سے باہمی گفتگو کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔ رافائل گروسی کا لکھنا تھا کہ محمد اسلامی کے ساتھ ایران میں موجود جوہری تنصیبات کے حوالے سے سیف گارڈ پروٹوکولز پر گفتگو کے دوبارہ آغاز پر بات چیت ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1016529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016529/محمد-اسلامی-کیساتھ-گفتگو-ہوئی-ابھی-بہت-کام-باقی-ہے-رافائل-گروسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org