0
Wednesday 28 Sep 2022 13:37

امریکہ کا نام نہیں لینا، بس صرف کھیلنا ہے، عمران خان کی آڈیو لیک سامنے آگئی

امریکہ کا نام نہیں لینا، بس صرف کھیلنا ہے، عمران خان کی آڈیو لیک سامنے آگئی
اسلام ٹائمز۔ امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِاعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آگئی۔ اس آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔ اس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں، آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں۔ اعظم خان نے مزید کہا کہ اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے۔؟ آڈیو میں اعظم خان نے اپنی تجویز بتاتے ہوئے آگے کہا کہ ایک میٹنگ کریں، شاہ محمود قریشی اور فارن سیکریٹری کی، جس میں شاہ محمود لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے، اس کو کاپی میں بدل دیں گے، وہ میں منٹس میں کر دوں گا، فارن سیکریٹری نے یہ چیز بنا دی ہے۔ یاد رہے کہ اعظم خان سابق وزیرِاعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرِاعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس کی آڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں۔ یہ آڈیوز لیک ہونے پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ آڈیو لیکس پر وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر ہوگا۔ اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان خفیہ ریکارڈنگز کے معاملے پر کمیٹی کو بریف کریں گے۔ اجلاس میں وزیرِاعظم آفس کی سکیورٹی کے معاملات کا ازسرِنو جائزہ بھی لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1016570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش