0
Wednesday 28 Sep 2022 14:30

عمران خان کی آڈیو لیک پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

عمران خان کی آڈیو لیک پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق لیک ہونے والی آڈیو پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل آگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئی لیکس سے صرف یہ کنفرم ہوتا ہے کہ امریکی مراسلہ (سابق) وزیرِاعظم (عمران خان) سے چھپانے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے کہا کہ میں بہت پہلے یہ ریکارڈ پر لا چکا تھا کہ سائفر عمران خان سے چھپایا گیا تھا، آج کی آڈیو لیک میں یہ ثابت ہوگیا۔

واضح رہے کہ امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِاعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔ اس آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے، اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔ مبینہ آڈیو میں اعظم خان نے جواب میں کہا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں، آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں۔
خبر کا کوڈ : 1016576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش