0
Wednesday 28 Sep 2022 15:12

کوئٹہ، جمعیت کی سخت شرائط کے بعد وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کی اختر مینگل سے ملاقات

کوئٹہ، جمعیت کی سخت شرائط کے بعد وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کی اختر مینگل سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کی بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کی سخت شرائط کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سے ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی جانب سے صوبائی کابینہ میں شمولیت کیلئے سخت شرائط رکھے گئے تھے۔ جے یو آئی نے پی ٹی آئی کو حکومت سے نکالنے اور مختلف وزارتوں کی شرطیں رکھی تھیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں کہ حکومت میں تمام جماعتوں کا حصہ ہونا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے بھی ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے بی این پی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ تاہم بی این پی ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے عشائیہ کی دعوت پر وزیراعلیٰ اور بی این پی سربراہ کی ملاقات ہوئی۔ انکی جانب سے حکومت میں شمولیت کی دعوت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب بعض ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ جے یو آئی کی جانب سے بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم جمعیت علماء اسلام نے اس حوالے سے اپنا موقف پیش نہیں کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش