0
Wednesday 28 Sep 2022 17:06

صدر سے وزیراعظم کی ملاقات، آڈیو لیکس معاملے پر گفتگو

صدر سے وزیراعظم کی ملاقات، آڈیو لیکس معاملے پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات اسحاق ڈار کی حلف برداری تقریب سے قبل ہوئی جس میں آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کے متعلق آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جو 20 منٹ تک جاری رہی۔ دونوں نے ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کیا جبکہ سیلاب کی صورتحال میں معیشت کے مزید نقصان پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1016594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش