QR CodeQR Code

بلتستان پرامن خطہ ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے، مولانا عبد السمیع

28 Sep 2022 18:56

امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے شگر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظم سازش کے تحت نوجوان نسل کو قرآن سے دور کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی و عریانی کو فروغ دے کر مسلم معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان پرامن خطہ ہے، امن گلگت بلتستان کی ضرورت ہے، ہمیں مشترکات کو فروغ دے کر فرقہ وارانہ عزائم رکھنے والوں کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبد السمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران شگر وزیر پور میں جامعہ بلتستان الاسلامیہ کے اساتذہ کرام اور طلبہ اور اسکردو میں جماعت اسلامی کے ضلعی زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ میں نظام الدین سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گلگت بلتستان، مولانا عبد الستار، امان اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پہلے سے زیادہ اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو مل جل کر علاقے کی تعمیر و ترقی، تعلیم اور اپنے آنے والی نسل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ 

منظم سازش کے تحت نوجوان نسل کو قرآن سے دور کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی و عریانی کو فروغ دے کر مسلم معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1016609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016609/بلتستان-پرامن-خطہ-ہے-ہمیں-پہلے-سے-زیادہ-اتحاد-کی-ضرورت-مولانا-عبد-السمیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org