0
Wednesday 28 Sep 2022 19:44

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں چین تائیوان بحران پر توسیعی خطبے کا انعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں چین تائیوان بحران پر توسیعی خطبے کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ نیسلن منڈیلا سینٹر فار پیس اینڈ کنفلکٹ ریزیولوشن جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ’چین تائیوان بحران‘ کے موضوع پر ایک توسیعی خطبہ منعقد کیا۔ نیشنل چنگ ہسنگ یونیورسٹی تائیوان اور بھارت میں تائپئی معاشیات و تہذیبی و ثقافتی سینٹر کے نائب نمائندے پروفیسر چین مو۔ من توسیعی خطبہ کے مقرر تھے۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر سجاتا ایشوریہ سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ نے فرمائی۔ مقررین نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح چین کی معاشی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے معاملات میں اہمیت رکھتی ہے۔ چین نے تائیوان پر فوجی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

جس کا ثبوت حالیہ دنوں میں تائیوانیز اسٹریٹ میں لائیو فائر فوجی مشق تھا۔ چین اور تائیوان کے کثیر جہاتی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے پروفیسر مو۔من نے زور دے کر کہا کہ تائیوان نے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں کمی کرنی شروع کردی ہے۔ انہوں نے مانا کہ تائیوان کے مستقبل کا فیصلہ جمہوری طریقے سے ہونا چاہیئے۔ لیکچر کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔ پروگرام کا اختتام پروگرام کنوینر پروفیسر ریشمی قاضی کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طرف سے ملنے والے تعاون کاصمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1016613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش