QR CodeQR Code

سندھ میں کہیں بھی سستا آٹا عوام کیلئے دستیاب نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

28 Sep 2022 20:07

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، پی پی میڈیا اور سوشل میڈیا کو مینج کرنے میں لگا ہوا ہے تاکہ ان کے خلاف کوئی بات نہ ہو، نوشہرو فیروز میں ایک بزرگ شہری پر احتجاج کرنے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اراکین سندھ اسمبلی راجا اظہر، علی عزیز جی جی، شاہنواز جدون، ڈاکٹر سیما ضیاء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جیل میں بھیج کر ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ تعالی نے مزید ہمت دے دی ہے، عوام کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، پی پی میڈیا اور سوشل میڈیا کو مینج کرنے میں لگا ہوا ہے تاکہ ان کے خلاف کوئی بات نہ ہو، نوشہرو فیروز میں ایک بزرگ شہری پر احتجاج کرنے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی ظلم کی کیا بات ہوگی کہ سندھ میں آٹا 120 روپے کلو مل رہا ہے، انہوں نے 65 روپے کلو سستے آٹے پر کروڑوں کی اشتہار لگا دیئے لیکن سندھ میں کہیں بھی سستا آٹا عوام کے لئے دستیاب نہیں ہے، آج وزیر کہہ رہے تھے سندھ میں سات سو سستے آٹے کے اسٹال لگانے گئے ہیں، ہم نے تحقیقات کرائی ہے جو سرکاری آٹا غیر معیاری ہونے کے باعث کوئی خریدنے کو تیار نہیں ہے، آٹے پر 25 ارب سبسڈی ہڑپ کرنے کی تیاری ہورہی ہے، یہ سبسڈی بھی ٹریکٹر سبسڈی، اومنی گروپ سبسڈی کی طرح ہڑپ ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1016618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016618/سندھ-میں-کہیں-بھی-سستا-آٹا-عوام-کیلئے-دستیاب-نہیں-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org